Monday , August 21 2017
Home / Top Stories / عیسائیوں کیساتھ ناانصافی کی اجازت نہیں دی جائے گی: مرکزی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ

عیسائیوں کیساتھ ناانصافی کی اجازت نہیں دی جائے گی: مرکزی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ

نئی دہلی 17 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ملک میں عیسائیوں کے ساتھ ناانصافی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ مرکزی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے عیسائی برادری کو آج تیقن دیتے ہوئے کہاکہ ہندوستانی روایات اور ثقافت عیسائیت کے مماثل ہے۔ عیسائیوں کی ایک تقریب سے جس کا اہتمام کیتھولک بشپس کانفرنس آف انڈیا نے کیا تھا، مرکزی وزیرداخلہ نے برادری کے قائدین سے خواہش کی کہ کوئی بھی ناانصافی ہونے کی صورت میں چاہے وہ ملک کے کسی بھی حصے میں ہو، اُن سے ربط پیدا کیا جائے۔ اُنھوں نے کہاکہ وہ تمام بشپس، کارڈینلس کو تیقن دینا چاہتے ہیں کہ اگر کسی بھی مسئلہ کا سامنا ہو تو راست ربط پیدا کریں، وہ کوئی بھی ناانصافی ہونے نہیں دیں گے۔ اُن کی تقریر کے سامعین میں کئی عیسائی برادری کے ارکان، ارکان پارلیمنٹ اور سفارت کار شامل تھے۔ راجناتھ سنگھ نے کہاکہ وہ ، این ڈی اے حکومت اور وزیراعظم نریندر مودی ملک میں ہمیشہ عیسائیوں کی تائید کریں گے اور کسی کو بھی اِس بارے میں کوئی شک نہیں ہونا چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT