Saturday , August 19 2017
Home / Top Stories / عیسائی برادری پر حملے ناقابل برداشت : کے سی آر

عیسائی برادری پر حملے ناقابل برداشت : کے سی آر

حیدرآباد /20 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندرا شیکھر راؤ نے کہا کہ ریاست میں عیسائی برادری پر حملوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ چیف منسٹر کے سی آر نے آج یہاں ایل بی اسٹیڈیم فتح میدان میں عیسائیوں کے ایک بڑے اجتماع کومخاطب کیا ۔ ریاستی حکومت کی جانب سے کرسمس کے موقع پر ریاست کی عیسائی برادری کیلئے استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی تھی ۔ اس تقریب میں عیسائی برادری کے سرکردہ قائدین کے علاوہ ریاستی حکومت کے نمائندے وزراء اور دیگر شریک تھے ۔ چیف منسٹر نے اس تقریب کے دوران عیسائیوں کو کرسمس کی پیشگی مبارکباد دی اور انہیں یقین دلایا کہ حکومت ہمیشہ ان کے ساتھ ہے ۔ چیف منسٹر نے اعلان کیا کہ آئندہ دو تا تین یوم میں کرسچین بھون کیلئے اراضی منطور کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ بنگارو تلنگانہ کیلئے ریاست کا ہر فرد ہر طبقہ اور ہر شہری خوشحال ہونا ضروری ہے اور عیسائی طبقہ کی خوشحالی اور ان کا تعاون بنگارو تلنگانہ کیلئے ضروری ہے ۔ چیف منسٹر کے چندرا شیکھر راؤ نے چرچوں کی مرمت کیلئے رقمی منظوری کا تیقن دیا اور اس موقع پر عیسائی خاندانوں میں ملبوسات کی تقسیم عمل میں لائی ۔ انہوں نے عیسائی برادری سے بنگارو تلنگانہ کی تعمیر میں تعاون کرنے کی درخواست کی اس موقع پر ریاستی وزراء اسمبلی کے اسپیکر اور کونسل کے چیرمین و دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT