Monday , September 25 2017
Home / ہندوستان / غداری الزام :ہاردک پٹیل کی درخواست ضمانت مسترد

غداری الزام :ہاردک پٹیل کی درخواست ضمانت مسترد

احمد آباد 15 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) سورت کی ایک عدالت نے آج ہاردک پٹیل کی درخواست ضمانت کو مسترد کردیا ہے جن پر پٹیل کوٹہ احتجاج کے دوران غداری کا الزام عائد کیا گیا تھا ۔ عدالت نے کہا کہ ہاردک کی حراست کے دوران ان کے خلاف دو مزید ایف آئی آر درج کئے گئے ہیں اور پولیس نے ایک بس کو جلائے جانے کے معاملہ میں ایک حلفنامہ بھی داخل کیا ہے ۔ پرنسپل سشن جج گیتا گوپی کی عدالت نے واضح کیا کہ ہاردک کے خلاف واضح ثبوت موجود ہے جو پولیس نے اپنی چارچ شیٹ میں پیشکیا ہے ۔ ہاردک کو فی الحال سورت کی لاجپور جیل میں رکھا گیا ہے ۔ عدالت نے کہا کہ پولیس نے ہاردک کے خلاف ان کی حراست کے دوران بھی مزید دو ایف آئی آر درج کروائے ہیں ۔ ایک ایف آئی آر میں حالانکہ ہاردک کا نام درج نہیں ہے لیکن پولیس کا کہنا ہے کہ وہ ہاردک پر نظر رکھے ہوئے ہے ۔ واضح رہے کہ چند دن قبل جیل میں ہاردک کے بیارک کے باہر سے ایک موبائیل فون بھی دستیاب ہوا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT