Saturday , March 25 2017
Home / Top Stories / !غدر عنقریب سیاسی جماعت ’’تیاگلا تلنگانہ‘‘ قائم کریں گے

!غدر عنقریب سیاسی جماعت ’’تیاگلا تلنگانہ‘‘ قائم کریں گے

حیدرآباد 7 فروری (سیاست نیوز) انقلابی شاعر غدر ایک نئی سیاسی جماعت ’’تیاگلا تلنگانہ‘‘ قائم کررہے ہیں۔ سیاسی حلقوں میں یہ اطلاعات گشت کررہی ہیں کہ ریاست میں ٹی آر ایس حکومت کی ناکامیوں کو اُجاگر کرنے کے لئے وہ اِس معاملہ میں کافی سنجیدہ ہیں۔ انقلابی شاعر غدر نے علیحدہ ریاست تلنگانہ تحریک کے دوران اپنے گیتوں کے ذریعہ عوامی شعور بیدار کرنے میں غیرمعمولی رول ادا کیا تھا۔ اُنھیں عوام کی بھرپور تائید حاصل رہی اور اب وہ سیاسی میدان میں قدم رکھنے کی تیاری کررہے ہیں۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ غدر اپنے قریبی ساتھیوں کے ہمراہ بہت جلد نئی پارٹی کے قیام کا اعلان کریں گے۔ اُنھوں نے 2014 ء سے پہلے تلنگانہ پرجا فرنٹ قائم کیا تھا لیکن نئی ریاست کی تشکیل کے بعد یہ ایک غیر سیاسی تنظیم رہی۔ غدر کا اصل نام جی وٹھل راؤ ہے اور متحدہ ریاست میں اُنھوں نے حکومتوں کی ناکامیوں اور عوام کو درپیش مسائل کو اپنے گیتوں کے ذریعہ اُجاگر کیا تھا۔ نکسلائٹس تحریک جس وقت عروج پر تھی غدر بھی شہرت کی بلندیوں پر تھے۔ اُنھیں ہمیشہ ماؤیسٹوں کا نمائندہ سمجھا جاتا رہا۔اُن پر قاتلانہ حملہ بھی کیا گیا تھا اور وہ اُس میں بچ گئے۔ غدر نے ہمیشہ عوامی مسائل کو بنیادی اہمیت دی اور اُن کے انقلابی گیت ہی اُن کی پہچان ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT