Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / غذائی اجناس و ترکاریوں پر جی ایس ٹی لاگو نہیں ہوتا

غذائی اجناس و ترکاریوں پر جی ایس ٹی لاگو نہیں ہوتا

مرکزی حکومت کے جائنٹ سکریٹری جشنو باروا کا بیان
حیدرآباد ۔ 13 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : عوامی ضروریات زندگی کے حصہ میں شامل غذائی اجناس اور ترکاریوں پر جی ایس ٹی لاگو نہیں ہوتا ۔ کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں مختلف ٹریڈرس اور امور صارفین اسوسی ایشن کے ساتھ منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جائنٹ سکریٹری نے اس بات کی وضاحت کی ۔ انہوں نے کہا کہ ملکی سطح پر ایک قسم کا ٹیکس عائد کرنے کی یہ سرکاری کوشش ہے ۔ جی ایس ٹی سے متعلق کسی بھی طرح کے شکوک و شبہات ہوں تو نوڈل آفیسر راہول راجا کے سیل نمبر 9971660237 یا ٹول فری نمبر 1800-1200-232 پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔ اس پروگرام میں ڈپٹی ڈائرکٹرس ، کلکٹریٹ منتظم بہار الدین اور دیگر نے شرکت کی ۔۔

TOPPOPULARRECENT