Monday , September 25 2017
Home / ہندوستان / غذائی اجناس کی پیداوار میں 4.66 فیصد تک گراوٹ

غذائی اجناس کی پیداوار میں 4.66 فیصد تک گراوٹ

نئی دہلی ۔ 17 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندستان میں جاریہ سال فروری ۔مارچ کے دوران کمزور مانسون اور غیر موسمی بارش کے باعث سال 2014-15 ء میں غذائی اجناس کی پیداوار اور 252.62 ملین ٹن کے ساتھ 4.66 فیصد تک گھٹ گئی ہے۔ گزشتہ سال 2013-14 ء میں غذائی اجناس کی پیداوار اور 265.04 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی ہے ۔ تجارتی فصل میں گیہوں ، چاول ، مکئی اور رائس چامل ہیں۔ جاریہ سال غذائی اجناس کی پیداوار کا تخمینہ 252.62 ملین ٹن لگایا گیا جو کہ گزشتہ سال کی پیداوار 265.04 ملین ٹن کے مقابل 12.36 ایم ٹی تک گھٹ گئی ہے ۔ مرکزی وزارت زراعت کے تخمینہ کے مطابق گزشتہ سال خراب مانسون اور جاریہ سال غیر مومسی بارش اور ژالہ باری سے خریف اور ربیع کی فصل متاثر ہوئی ہے ۔ چاول کی پیداوار گزشتہ سال 106.65 ملین ٹن کے مقابل جاریہ سال 104.80 ملین ٹن تک گھٹ گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT