Thursday , October 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / غربت سے دلبرداشتہ نوجوان کی خودکشی

غربت سے دلبرداشتہ نوجوان کی خودکشی

مکہ راج پیٹ /16 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مردوڑی منڈل کے موضع موتح میں ماں باپ کی غربت سے دلبرداشتہ ایک 20 سالہ طالب علم خودکشی کرکے ہلاک ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق موضع موتے بھانو پرکاش نامی 20 سالہ طالب علم اپنے ماں باپ کے انتہائی خستہ حالت غربت سے دلبرداشتہ ہوکر ایک برے درخت سے پھانسی لیکر برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ اس حادثہ کے تعلق سے بھومپلی پولیس نے پنچنامہ کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دوباک کے سرکاری ہاسپٹل منتقل کردیا ۔ مزید تحقیقات جاری ہے ۔

TOPPOPULARRECENT