Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / غربت کے خاتمہ کیلئے روزگار پیدا کرنے کا مشورہ

غربت کے خاتمہ کیلئے روزگار پیدا کرنے کا مشورہ

حیدرآباد۔/13اپریل، ( سیاست نیوز) نیتی آیوگ کے وائس چیرمین اروند پناگریہ نے آج مشورہ دیا کہ غربت کے خاتمہ کیلئے تنڈولکر کمیٹی رپورٹ سے پرے زیادہ سے زیادہ روزگار پیدا کرنے کی ضروررت ہے۔ اس کے علاوہ سماجی پروگراموں کو مستحکم کیا جانا چاہیئے۔ نیتی آیوگ کے وائس چیرمین نے آندھرا پردیش، تلنگانہ ، کرناٹک ، تاملناڈو، کیرالا اور مرکزی زیر انتظام علاقوں انڈومان، لکشا دیپ ریاستوں کے ساتھ حیدرآباد میں پہلے مشاورتی کمیٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غربت کے خاتمہ کیلئے ضروری ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ روزگار فراہم کریں۔ اس اجلاس میں کئی ریاستوں کی جانب سے شروع کردہ مختلف اسکیمات کی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے نیتی آیوگ کی تشکیل دیتے ہوئے غربت کے خاتمہ کیلئے تجاویز پیش کرنے پر زور دیا ہے۔ ملک میں اس وقت سب سے اہم مسئلہ غربت کو دور کرنا ہے۔ مرکز اور ریاستی حکومتوں کے سماجی پروگراموں کو مضبوط بناتے ہوئے ہر ضرورت مند فرد کی نشاندہی کی جانی چاہیئے۔مرکز اور ریاستوں کو تنڈولکر کمیٹی کی سفارشات پر عمل آوری جاری رکھنی چاہئیے ۔

TOPPOPULARRECENT