Thursday , August 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / غرورو تکبر سے اجتناب کی تلقین

غرورو تکبر سے اجتناب کی تلقین

قاضی پیٹ میں جلسہ سے مولانا خسرو پاشاہ کا خطاب
قاضی پیٹ 21 اگسٹ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جو شخص بزرگان دین سے لو لگائے رہتا ہے اس شخص پر اللہ تعالیٰ رحمتیں نازل فرماتا ہے۔ بزرگان دین کی کرامتیں جو دنیا میں لوگ دیکھتے رہتے ہیں جن کے تعلق سے مشہور ہے کہ بیماروں کو بھی یہاں سے شفاء حاصل ہوتی ہے، جس شخص پر بزرگان دین کی توجہ خاص ہوتی ہے اس شخص کو اللہ تعالیٰ دین اور دنیا دونوں میں بڑی سے بڑی کامیابی عطا کرتا ہے۔ اس بات کا انکشاف کل شام بعد نماز عشاء بمقام سماع خانہ میں بڑی عقیدت و احترام کے ساتھ مرکزی جلسہ بزم افضل بیابانیؒ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا خسرو پاشاہ بیابانی نے کیا۔ ساتھ ہی ساتھ کہاکہ نماز روزوں سے دین اور دنیا میں ایک مسلمان کئی بلاؤں سے محفوظ ہوتا ہے۔ اُنھوں نے تلقین کی کہ مسلمان جب اللہ کا ذکر کرے تو ریا اور نمود سے بچتے رہے۔ اللہ تعالیٰ کے احکامات اور نبی ﷺ کے طریقے پر چلتے ہوئے جو شخص نبی صلی اللہ علیہ و سلم پر درود کثرت سے بھیجتا ہو ، اُس شخص کے چہرے کو اللہ تعالیٰ نور سے بھر دیتے ہیں اور نبی ﷺ کی توجہ خاص اس شخص کو حاصل ہوتی ہے۔ چاہے کتنی بھی عبادات کریں مگر تکبر بھی کرتا ہو تو اللہ تعالیٰ اس شخص کو پسند نہیں کرتے اور اس کو جنت کی خوشبو بھی میسر نہیں ہوتی۔ عامۃ المسلمین سے درخواست کی کہ ان چیزوں سے اجتناب کرتے ہوئے اپنی زندگی گزارے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ بعدازاں فاتحہ خوانی اور سلام کا نذرانہ پیش کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT