Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / غریبوں سے نیٹ میں تعصب برخاستگی کا مطالبہ

غریبوں سے نیٹ میں تعصب برخاستگی کا مطالبہ

نئی دہلی ۔ 7 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) قومی اہلیت و داخلہ امتحان (این ای ای ٹی) جو میڈیکل کالجوں میں داخلہ کیلئے لیا جانے والا اہلیتی ٹسٹ ہے، برخاست کردیا جانا چاہئے۔ جے ڈی یو کے راجیہ سبھا رکن شردیادو نے آج کہا کہ مرکز اور ریاستیں عدالت میں اس سلسلہ میں دلیل دے سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کو چاہئے کہ نیا قانون وضع کیا جائے جس کے ذریعہ مرکزی حکومت کو ریاستی حکومتوں کو معاملات میں دخل اندازی سے روکا جائے۔ میڈیکل اور انجینئرنگ کالجس میں داخلوں کیلئے ٹسٹ برخاست کیا جائے۔

دہشت گردی مالیہ مقدمہ ،این آئی اے کے 11 مقامات پر دھاوے
نئی دہلی ۔ 7 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) قومی تحقیقاتی محکمہ (این آئی اے) نے آج 11 مقامات پر جموں و کشمیر، قومی دارالحکومت کے علاقہ کے بشمول 11 مقامات پر دھاوے کئے۔ یہ دھاوے دہشت گرد سرگرمیوں کیلئے مالیہ کی فراہمی کے بارے میں تھے۔ اس طرح سرحد پار سے تجارت کے ذریعہ حاصل کردہ ناجائز رقم بطور مالیہ دہشت گرد سرگرمیوں کیلئے سربراہ کی جاتی تھی۔ این آئی اے کے ارکان عملہ کو 3 ہتھیار ایک پستول ، ایک دو نالی بندوق اور ایک تھری ون فائیو رائفل رزاق چودھری کے قبضہ سے دستیاب ہوئی۔ یہ ہتھیار علحدگی پسند قائد شبیر شاہ کے قریبی بااعتماد ساتھی کی ملکیت ہیں۔

TOPPOPULARRECENT