Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / غریبوں کو مکانات فراہم کرنے کی بجائے انہدام

غریبوں کو مکانات فراہم کرنے کی بجائے انہدام

حکومت کا غریب عوام سے کھلواڑ ۔ بی جے پی لیڈر ڈاکٹر لکشمن
حیدرآباد ۔ /2 اگست (سیاست نیوز) تلنگانہ ریاستی بی جے پی نے حکومت ۔ تلنگانہ پر الزام عائد کیا کہ غریب عوام کو ڈبل بیڈروم کا مکان تعمیر کرکے فراہم کرنے کا وعدہ کرکے اب یہی ٹی آر ایس حکومت غریب افراد کے موجودہ مکانات کو منہدم کرکے انہیں بے گھر کرنے کے اقدامات کررہی ہے ۔ بی جے پی ارکان اسمبلی کے وفد نے ڈاکٹر لکشمن قائد بی جے پی مقننہ پارٹی کی قیادت میں آج شاہ میرپیٹ میں واقع جواہر نگر میں حکومت کی جانب سے غریب عوام کے منہدم کئے گئے مکانات کے مقام کا معائنہ کیا اور وہاں کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ بعد ازاں ڈاکٹر لکشمن نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ٹی آر ایس حکومت غریب عوام سے کھلواڑ کررہی ہے ۔ ایک طرف ان غریب عوام کو دو بیڈروم کا مکان فراہم کرنے کا تیقن دیتی ہے تو دوسری طرف ان غریب عوام کے موجودہ رہائشی مکانات کو زبردستی منہدم کروانے کی اقدامات کررہی ہے جو کہ تلنگانہ ریاست کے غریب عوام کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے ۔ انہوں نے منہدم کئے گئے مکانات کے مقام پر ہی فی الفور نئے مکانات تعمیر کرکے فراہم کرنے کا حکومت بالخصوص چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے پرزور مطالبہ کیا اور کہا کہ مسٹر چندر شیکھر راؤ کی زیرقیادت تلنگانہ حکومت غریب عوام کو صرف زبانی اعلانات کے ذریعہ ہتھیلی میں جنت دکھانے کے اقدامات کررہی ہے ۔ قائد بی جے پی مقننہ پارٹی نے چیف منسٹر سے اس مسئلہ پر فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ۔ بصورت دیر متاثرین کو انصاف ملنے تک بی جے پی بڑے پیمانے پر اپنی جدوجہد کو جاری رکھنے کا سخت انتباہ دیا ۔

TOPPOPULARRECENT