Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / غریبوں کیلئے امکنہ کی تعمیر 678 کروڑ روپئے کی مرکزی اعانت

غریبوں کیلئے امکنہ کی تعمیر 678 کروڑ روپئے کی مرکزی اعانت

حیدرآباد 22 ڈسمبر (سیاست نیوز) مرکزی وزیر محنت بنڈارو دتاتریہ نے اعلان کیاکہ مرکزی حکومت نے تلنگانہ میں معاشی طور پر کمزور طبقہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے لئے امکنہ کی تعمیر کے سلسلہ میں 73 پراجکٹوں کے لئے 678 کروڑ روپئے کی اعانت منظور کرلی ہے۔ وزیر امکنہ اور انسداد شہری غربت وینکیا نائیڈو نے تلنگانہ کے 19 شہروں اور ٹاؤنس میں غریبوں کیلئے 45,217 مکانات سے متعلق 73 پراجکٹس کو منظوری دی، جو وزیراعظم کی آواس یوجنا (اربن) کے تحت 678 کروڑ کی مجموعی مرکزی اعانت کے ساتھ مکمل کئے جائیں گے۔ تلنگانہ اسٹیٹ ہاؤزنگ کارپوریشن اِن پراجکٹوں کے تحت دو بیڈ روم والے مکانات بنیادی انفراسٹرکچر کے ساتھ تعمیر کرے گا۔

TOPPOPULARRECENT