Friday , October 20 2017
Home / شہر کی خبریں / غریبوں کی بہوود کے لئے مودی حکومت ہر وقت کوشاں : دتاتریہ

غریبوں کی بہوود کے لئے مودی حکومت ہر وقت کوشاں : دتاتریہ

حیدرآباد ۔ 15 ؍مئی ( این ایس ایس ) مرکزی وزیر لیبر و روزگار بندارو دتاتریہ نے کہاکہ مرکز کی بی جے پی حکومت غریبوں ‘ پچھڑے طبقات اور پسماندہ طبقات کی بہبود کے لئے کام کر رہی ہے ۔ ریاستی بی جے پی کی جانب سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دتاتریہ نے کہا کہ مودی حکومت کی جانب سے شروع کردہ بہبودی پروگراموں کو بی جے پی عوام کے سامنے رکھے گی ۔ گذشتہ دو سال کے دوران وزیراعظم مودی نے غریبوں کی زندگی کو بہتر بنانے کے لئے مختلف اسکیمات شروع کئے ہیں ۔ انہوںنے کانگریس اور بائیں بازو پارٹیوںپر الزام عائد کیا کہ یہ دونوں قومی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT