Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / غریبوں کے فائدے کیلئے اختراعی اقدامات ضروری:پربھو

غریبوں کے فائدے کیلئے اختراعی اقدامات ضروری:پربھو

نئی دہلی ۔22 نومبر۔(سیاست ڈاٹ کام) غریبوں کی بنیادی سطح پر مدد کرنے اور انھیں معاشی فائدہ پہنچانے کی پرزور وکالت کرتے ہوئے وزیر ریلوے سریش پربھو نے آج کہا کہ غریب کے حق میں بنیادی سطح پر اختراعی اقدامات کی ضرورت ہے ۔ ریلوے نے سیلف ہیلف گروپ کو فروغ دیتے ہوئے اس نٹ ورک کو وسعت دی ہے اور یہ نٹ ورک ای مارکٹ سے جڑ گیا ہے ۔ ہم نے سیلف ہیلف گروپ کے ذریعہ ہمارے آر سی ٹی سی پورٹل سے مربوط کردیاہے ۔ ریلوے کا سارے ملک میں ایک وسیع تر نٹ ورک ہے اور اس کے ذریعہ ہم نے ای مارکٹنگ کی سہولت فراہم کی ہے ۔ سریش پربھو یہاں جے آر ڈی ٹاٹا ایوارڈس تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT