Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / غریبوں کے لئے ڈبل بیڈ روم مکانات کا سنگ بنیاد : کے ٹی آر کا خطاب

غریبوں کے لئے ڈبل بیڈ روم مکانات کا سنگ بنیاد : کے ٹی آر کا خطاب

حیدرآباد 31اگست (یواین آئی )تلنگانہ کے وزیرانفارمیشن ٹکنالوجی و بلدی نظم ونسق کے ٹی راما راو نے میڑچل ضلع میں غریبوں کے لئے ڈبل بیڈ روم مکانات کی اسکیم کے تحت مکانات کی تعمیرکا سنگ بنیادرکھا۔ اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس اسکیم کو وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے ذہن کی اختراع قرار دیا اور کہاکہ اس اسکیم کے بارے میں ملک کی کسی بھی ریاست کے وزیراعلی نے سونچا نہیں تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ غریبوں کی عزت نفس کے لئے ان کو ڈبل بیڈروم مکانات کی تعمیر حکومت کر رہی ہے ۔حیدرآباد میں ایسے ہر مکان کی تعمیر پر تقریبا آٹھ لاکھ روپئے کے اخراجات عائد ہورہے ہیں۔ایسے ایک مکان کی بازاری قیمت 30لاکھ روپئے ہے ۔حکومت 18000خاندانوں کے لئے 2لاکھ 65ہزار مکانات کی تعمیر کر رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT