Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / غریب اقلیتی خاندانوں کے مکانات کو رعایتی شرح پر باقاعدہ بنانے پر زور

غریب اقلیتی خاندانوں کے مکانات کو رعایتی شرح پر باقاعدہ بنانے پر زور

حیدرآباد۔ 16 ۔ مارچ ( سیاست نیوز) بی جے پی کے رکن اسمبلی سی ایچ رام چندرا ریڈی نے مقطعہ مدار اور دیگر علاقوں میں اقلیتی غریب خاندانوں کے مکانات کو رعایتی شرح پر باقاعدہ بنانے کا مطالبہ کیا۔ اسمبلی میں زیرو اوور کے دوران یہ مسئلہ اٹھاتے ہوئے رام چندرا ریڈی نے کہا کہ حکومت نے جی او 59 کے تحت فیروز گاندھی نگر نامپلی میں غریب خاندانوں کو رعایتی فیس پر مکانات باقاعدہ بنائیں۔ اس کے برخلاف راج بھون کے روبرو واقع مقطعہ مدار اور اس سے متصل علاقوں میں مکانات کو باقاعدہ بنانے کیلئے فی گز 34000 روپئے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلہ سے غریب خاندانوں پر تقریباً 50 لاکھ روپئے کا بوجھ پڑے گا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اقلیتوں اور کمزور طبقات کو رعایتی شرح پر مکانات باقاعدہ بنانے کی سہولت فراہم کرے۔ انہوں نے کہا کہ تعمیرات کو باقاعدہ بنانے کی اسکیم پر عمل آوری میں یکسانیت ہونی چاہئے۔ ایک مقام پر غریبوں کو رعایتی شرح اور دوسری جگہ بھاری رقم چارج کرنا ناانصافی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 40 تا 50 برسوں سے یہ غریب آباد ہیں، لہذا حکومت کی ذ مہ داری ہے کہ انہیں رعایتی فیس پر تعمیرات کو باقاعدہ بنانے کی سہولت فراہم کرے۔
وزیر کمرشیل ٹیکسیس سرینواس یادو نے اس مسئلہ کا جائزہ لینے کا تیقن دیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT