Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / غریب اقلیتی طلبہ کے لیے مفت کوچنگ پروگرام

غریب اقلیتی طلبہ کے لیے مفت کوچنگ پروگرام

حیدرآباد ۔ 18 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : تلنگانہ اسٹیٹ مینارٹیز فینانس کارپوریشن کی جانب سے پرانے شہر میں ترک تعلیم کرنے والے غریب اقلیتی طلبہ کے لیے مفت کوچنگ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ پرانے شہر کے ساوتھ زون علاقہ 10 تا 15 کوچنگ سنٹرس پر 3000 غریب اقلیتی طلبہ کے لیے مفت کوچنگ فراہم کی جائے گی ۔ میناریٹی فینانس کارپوریشن کی جانب سے ٹیچرس کا انتظام کیا جائے گا اور اسکولس / کوچنگ سنٹرس کی نشاندہی کی جائے گی ۔ ڈی سی پی ساوتھ زون کی نگرانی میں پولیس تین ہزار بچوں کو اس کوچنگ پروگرام شریک کروائے گی ۔ تمام اقلیتی طلبہ سے اس موقع سے استفادہ کرنے کی خواہش کی گئی ہے ۔ اس سلسلہ میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں سید عمر جلیل ، سکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود ، بی شفیع اللہ منیجنگ ڈائرکٹر ، ٹی ایس ایم ایف سی ، ستیہ نارائنا ، ڈی سی پی ، ساوتھ زون اور ولایت حسین ، جنرل منیجر ٹی ایس ایم ایف سی نے شرکت کی ۔ عنقریب مفت کوچنگ کلاسیس کا افتتاح ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی کریں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT