Monday , May 1 2017
Home / شہر کی خبریں / غریب طلبہ کو اسکالر شپس فراہمی کے اقدامات

غریب طلبہ کو اسکالر شپس فراہمی کے اقدامات

تلنگانہ کونسل میں ڈاکٹر پی راجیشور ریڈی کے سوال پر وزیر جگدیش ریڈی کا بیان
حیدرآباد۔17مارچ(سیاست نیوز) ریاستی حکومت بیرون ملک اعلی تعلیم حاصل کرنے والے غریب طلبہ کو اسکالر شپس کی فراہمی کے سلسلہ میں اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔ریاستی وزیر مسٹر جگدیش ریڈی نے تلنگانہ قانون ساز کونسل میں رکن قانون ساز کونسل ڈاکٹر پی راجیشور ریڈی کی جانب سے کئے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت تلنگانہ تمام طبقات سے تعلق رکھنے والے مستحق طلبہ کو بیرون ملک تعلیم کے حصول کے لئے تعلیمی وظائف کی اجرائی عمل میں لا رہی ہے ۔ جولائی ،اگسٹ 2015کے دوران 226اقلیتی طلبہ کو اس اسکالر شپ کے لئے منتخب کیا گیا جنہیں 22کروڑ 79لاکھ 72ہزار کی اجرائی عمل میں لائی گئی ہے اور سال 2016میں جنوری اور فروری کے دوران 237طلبہ کا انتخاب عمل میںلایا گیا ہے جنہیں 9کروڑ 18لاکھ 18ہزار جاری کئے جاچکے ہیں۔ جاریہ سال فروری میں اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھنے والے 132طلبہ کو منتخب کیا جاچکا ہے جنہیں رقومات کی اجرائی کا عمل زیردوراں ہے۔ اسی طرح بی سی طبقہ سے تعلق رکھنے والے 77طلبہ کا سال 2014-15کے دوران انتخاب عمل میں لایا گیا تھا جنہیں 5کروڑ 90لاکھ کی اجرائی عمل میں لائی گئی تھی۔ 2015-16کے دوران بی سی طبقہ سے تعلق رکھنے والے 142طلبہ کو 11کروڑ 39لاکھ 52ہزار کی اجرائی عمل میںلائی جا چکی ہے اور 2016-17میں بی سی طبقہ کے 128طلبہ کو 23کروڑ 80لاکھ روپئے جاری کئے جا چکے ہیں۔ مسٹر جگدیش ریڈی نے ایوان میں اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت اس منصوبہ کو مزید وسعت دینے کے متعلق غور کررہی ہے اور اس منصوبہ پر عمل آوری کے مؤثر نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT