Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / غریب عوام کی فلاح و بہبود ہمارا مقصد : ای راجندر

غریب عوام کی فلاح و بہبود ہمارا مقصد : ای راجندر

حیدرآباد۔ 25 اکتوبر (این ایس ایس) وزیر فینانس ایٹالہ راجندر نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت ، ریاست میں غریب عوام اور پچھڑے طبقات کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکنہ کوشش کررہی ہے۔ ضلع کریم نگر کے حضور آباد اسمبلی حلقہ میں گنیش نگر کے مقام پر غریبوں کے لئے ڈبل بیڈ روم فلیٹس کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے ایٹالہ راجندر نے کہا کہ چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ غریبوں کے لئے مستقل آسرا فراہم کرنے کا عہد کرچکے ہیں۔ یہ مکانات سکندرآباد کے بھوئی گوڑہ میں واقع آئی ڈی ایچ کالونی میں تعمیر شدہ مکانات کے طرز پر تعمیر کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت آئندہ مرحلے میں ایک ہزار مکانات تعمیر کرکے انہیں غریبوں میں تقسیم کرے گی۔ راجندر نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ کاموں کی تکمیل میں سنجیدگی کا مظاہرہ کریں۔ کسی بھی قسم کی بے قاعدگیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ڈبل بیڈروم فلیٹس ٹی آر ایس حکومت کا فلیگ شپ پروگرام ہے۔

TOPPOPULARRECENT