Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / غریب عوام کے تعمیراتی کاموں میں حکومت کی پہلوتہی

غریب عوام کے تعمیراتی کاموں میں حکومت کی پہلوتہی

تلگو دیشم ارکان اسمبلی و قائدین کی بس ریالی ، چیف منسٹر پر دیاکر راؤ کی تنقید
حیدرآباد ۔ 26 ۔ اگست : ( این ایس ایس ) : تلنگانہ تلگو دیشم پارٹی نے چیف منسٹر کے سی آر پر الزام عائد کیا کہ وہ غریب عوام کے لیے تعمیر کئے جارہے کاموں میں غیر ضروری تاخیر کررہے ہیں ۔ تلگو دیشم پارٹی کے قائدین مسٹر اے دیاکر راؤ نے ٹی آر ایس حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ بستیوں اور سلم علاقوں کی غریب عوام کی سہولت کے لیے بنیادی ضروریات کی تکمیل ناکام ہوگئی ہے ۔ وہ آج یہاں پارٹی کے ارکان اسمبلی اور قائدین کے ساتھ راجندر نگر ، شری لنگم پلی ، قطب اللہ پور ، ملکاجگیری اسمبلی حلقوں میں غریب عوام کے لیے تعمیراتی اور یہاں جاریہ کام کے علاوہ سہولتوں کا جائزہ لینے ریالی نکالی گئی ۔ تلگو دیشم قائدین بس ریالی کے ذریعہ ان مقامات کا دورہ کیا اور حکومت کی جانب سے جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا اور کاموں کی غیر معمولی تاخیر پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔ دیاکر راؤ نے چیف منسٹر کے سی آر پر الزام عائد کیا کہ وہ جھوٹے وعدوں کے ذریعہ تلنگانہ کی عوام کو گمراہ کررہے ہیں ۔ جس کا خمیازہ انہیں بھگتنا پڑے گا ۔ انہوں نے غریب عوام کو سہولتوں کی فراہمی میں حکومت کی پہلوتہی اور غیر ذمہ دارانہ رویہ پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT