Tuesday , May 30 2017
Home / اضلاع کی خبریں / غریب کرسچنوں میں ملبوسات کی تقسیم

غریب کرسچنوں میں ملبوسات کی تقسیم

کلواکرتی ۔ 22ڈسمبر ( سیاستڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی میں آج ریاستی حکومت کی جانب سے ہر سال کی طرح امسال بھی کرسمس کے موقع پر ملبوسات کی تقسیم عمل میں آئی جبکہ یہ پروگرام ایم آر او کے منجولہ کی نگرانی میں سواتی گارڈن میں منعقد کیا گیا تھا جس میں کرسچن عوام کیلئے کھانے کا بھی نظم تھا جس میں کثیر تعداد میں اُس طبقہ کی عوام نے شرکت کی اور ٹی آر ایس کے تمام قائدین نے بھی اس اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے چیف منسٹر تلنگانہ چندر شیکھر راؤ  کے اس کام کو ایک تاریخی کارنامہ قرار دیا جو کہ ہر ایک طبقہ کو ساتھ لیکر چلنے اور ہر ایک کی ترقی کو لازم قرار دیا ۔ اس موقع پر ایم ایل سی کے آر نارائن ریڈی ‘ ایم ایل اے چلاومتی چندر ریڈی ‘ ٹی آر ایس انچارج جئے پال یادو ‘ بالاجی سنگھ ٹی آر ایس سابق ایم پی ڈاکٹر جگناتھم ‘ ٹی آر ایس مارکٹ کمیٹی چیرمین وجیتا ریڈی ‘ کونسلرس پی آنند کمار ‘ گولی سرینواس ریڈی ‘ محمد مقبول و دیگر کے علوہ کئی افراد شامل تھے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT