Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / غزل گلوکار غلام علی کا دورہ گجرات ملتوی

غزل گلوکار غلام علی کا دورہ گجرات ملتوی

احمد آباد ۔ 19 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : مشہور پاکستانی غزل گلوکار غلام علی آج بھاونگر میں ایک ثقافتی پروگرام میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے والے تھے اپنا دورہ اچانک منسوخ کردیا ۔ یہ کلچر پروگرام ، بھاونگر ضلع کے تلگاجراہ گاوں میں 19 تا 22 اپریل ایک مذہبی رہنما مراری ہاپو کے ٹرسٹ کی جانب سے منعقد کیا جارہا ہے ۔ شیڈول کے مطابق غلام علی آج شب پروگرام پیش کرنے والے تھے لیکن ناگزیر وجوہات کی بناء شرکت سے معذرت خواہی کرلی ہے ۔ آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن جے جے منکڈ نے بتایا کہ کلچرل پروگرامس کے آخری دن غلام علی اور دیگر 5 ممتاز شخصیتوں کو ہنمنت ایوارڈ پیش کیا جارہا تھا لیکن غلام علی یہ ایوارڈ حاصل کرنے سے قاصر ہوگئے ۔ علاوہ ازیں فلم اداکار دھرمیندر اور دیگر 3 آرٹسٹوں کو بھی نٹراج ایوارڈ عطا کیا جائے گا ۔۔

TOPPOPULARRECENT