Thursday , July 27 2017
Home / عرب دنیا / غزہ سے جنوبی اسرائیل پر راکٹ داغا گیا ‘ اسرائیل کی جوابی فائرنگ

غزہ سے جنوبی اسرائیل پر راکٹ داغا گیا ‘ اسرائیل کی جوابی فائرنگ

یروشلم 18 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) فلسطینیوں کی جانب سے غازہ پٹی سے داغا گیا ایک راکٹ جنوبی اسرائیل میں آگرا ۔ اسرائیلی فوجیہ بات بتائی ۔ فلسطینی سکیوریٹی عہدیداروں نے کہا کہ اسرائیل نے دبابوں سے جوابی فائرنگ کی ۔ یہ علاقہ حمص کے کنٹرول میں ہے ۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ راکٹ حملے اور جوابی دبابوں کی فائرنگ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔ اسرائیلی فوج نے اس واقعہ پر مزید کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے تاہم قبل ازیں ایک بیان میں کہا تھا کہ غزہ پٹی سے اس پر راکٹ حملہ کیا گیا ہے لیکن اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔ گذشتہ مہینے اسی طرح کے راکٹ حملے کے جواب میں اسرائیلی جنگی طیاروں اور دبابوں نے غزہ کو نشانہ بناتے ہوئے حملے کئے تھے ۔ ان حملوں میں حمص کے فوجی ٹھکانہ کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT