Friday , September 22 2017
Home / عرب دنیا / غزہ سے راکٹ حملہ، اسرائیل کی جوابی کارروائی

غزہ سے راکٹ حملہ، اسرائیل کی جوابی کارروائی

غزہ 27 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) غزہ کی پٹی سے جنوبی اسرائیل پر رات گئے راکٹ داغے جانے کے بعد اسرائیل نے علاقے میں اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے ٹھکانے پر فضائی حملہ کیا۔اسرائیلی فوج نے جمعرات کو علی الصباح ایک فوجی اعلامیہ کی تصدیق کی ہے کہ غزہ سے راکٹ فائرنگ کے جواب میں اسرائیلی فضائیہ نے وسطی غزہ کی پٹی میں حماس کے زیر انتظام اسلحہ بنانے کے ایک فیکٹری کو نشانہ بنایا۔”جنوبی اسرائیل پر مبینہ حملے میں کسی قسم کے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔بیان کے مطابق: اس سال کے آغاز سے ابتک تک غزہ سے راکٹ داغنے کا یہ آٹھواں واقعہ تھا۔اسرائیل غزہ پر حکومت کرنے والی اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس کو اپنے علاقے پر حملوں کا ذمہ قرار دیتا ہے۔گذشتہ برس موسم گرما میں اسرائیل نے حماس کے خلاف کھلی جنگ کا آغاز کا کیا تاکہ سرحد پار راکٹ اور مارٹر حملوں کا سلسلہ قطعی طور پر بند کرایا جا سکے۔پچاس روزہ جنگ میں 2000 فلسطینی شہری شہید اور 73 اسرائیلی جن میں بڑی تعداد مسلح فوجیوں کی تھی ہلاک ہوئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT