Sunday , August 20 2017
Home / دنیا / غزہ میں آئندہ جنگ آخری اور فیصلہ کن ہوگی : اسرائیل

غزہ میں آئندہ جنگ آخری اور فیصلہ کن ہوگی : اسرائیل

یروشلم  ۔ 24 اکتوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) اسرائیل کے وزیر دفاع اویگدر لیبر میان نے کہا کہ غزہ کے شدت پسندوں کے ساتھ آئندہ جنگ آخری اور قطعی ہوگی کیونکہ ہم اُن کا مکمل صفایہ کردیں گے ۔ انھوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ غزہ میں نئی جنگ چھیڑنے کا ہمارا کوئی ارادہ نہیں ۔ اگر ایسا ہو تو 2008ء کے بعد یہ چوتھی لڑائی ہوگی ۔ انھوں نے فلسطینی عوام پر زور دیا کہ وہ حماس کی جس کا غزہ پٹی پر کنٹرول ہے ، جاری پالیسیوں کو روکیں ۔ وہ بحیثیت وزیر دفاع یہ وضاحت کرنا چاہتے ہیں کہ پڑوسی غزہ پٹی یا مغربی کنارہ یا لبنان یا شام میں ہمارا جنگ شروع کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں لیکن غزہ میں حماس نے ایران کی طرح اسرائیل کے خاتمہ کا منصوبہ بنایا ہے ، لہذا آئندہ جنگ اگر ہو تو یہ آخری جنگ ہوگی ۔

TOPPOPULARRECENT