Thursday , August 24 2017
Home / Top Stories / غزہ میں اسرائیلی فضائی حملہ میں ایک بچہ ہلاک ‘ بہن اور بھائی زخمی

غزہ میں اسرائیلی فضائی حملہ میں ایک بچہ ہلاک ‘ بہن اور بھائی زخمی

Palestinian mourners carry the body of 10 year-old boy, Yassin Abu Khousa, during his funeral in the town of Beit Lahiya, northern Gaza Strip, Saturday, March 12, 2016. (AP Photo/ Khalil Hamra)

غزہ سٹی 12 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) اسرائیلی طیاروں نے آج صبح غزہ پٹی میں حماس کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس میں اصل نشانوں کے قریب ایک بچہ ہلاک ہوگیا جبکہ اس کی بہن زخمی ہوگئی ۔ غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدری نے یہ بات بتائی ۔ یسین ابو کھوسا نامی 10 سالہ بچہ حماس کے ایک فوجی ٹھکانہ پر ہوئے حملے میں ہلاک ہوگیا ۔ عز الدین القاسم بریگیڈ کو اس حملہ کے ذریعہ بیت اللہیہ میں نشانہ بنایا گیا تھا ۔ اسرائیل کی فوج نے بتایا کہ اس نے اسرائیل میں داغے گئے ایک راکٹ کے جواب میں یہ کارروائی کی ہے ۔ متوفی لڑکے کی بہن 6 سالہ یاسمین شدید زخمی ہوگئی جبکہ اس کیا یک اور بھائی ایوب 13 سال کو بھی معمولی زخم آئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ فلسطینی تخریب کاروں نے غزہ پٹی سے جمعہ کی رات چار میزائیل اسرائیل پر داغے تھے تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا ۔ اس کے جواب میں اسرائیل نے حماس کے فوجی ٹھکانہ پر حملہ کیا تھا ۔ فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ اس جارحیت کے جواب میں اسرایئلی ائر فورس نے حماس کے چار ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے یہ کارروائی کی ۔

TOPPOPULARRECENT