Wednesday , August 16 2017
Home / Top Stories / غزہ میں جھڑپیں ، اسرائیلی فائرنگ میں 2 فلسطینی نوجوان ہلاک

غزہ میں جھڑپیں ، اسرائیلی فائرنگ میں 2 فلسطینی نوجوان ہلاک

غزہ سٹی۔10اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) غزہ سرحد پر آج جھڑپوں میں دو فلسطینی نوجوان ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی پولیس نے احتجاجیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں 13 سالہ مروان اور 15 سالہ خلیل عثمان ہلاک ہوگئے۔ ڈاکٹرس نے بتایا کہ جنوبی غزہ کے مشرقی خان یونس میں یہ جھڑپیں ہوئیں جبکہ ایک دن قبل اسی طرح کی جھڑپوں میں 7 فلسطینی ہلاک اور 145 زخمی ہوگئے تھے۔ اس دوران اسرائیلی پولیس اور فلسطینی طبی ذرائع کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی بارڈر پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں گولی لگنے کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے والا فلسطینی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا ہے۔قابض پولیس کا کہنا تھا کہ انہوں نے جمعہ کی رات کو بارڈر پولیس پر فائرنگ کے ردعمل کے طور پر فلسطینی شہری کو گولی ماری تھی جبکہ ہلال احمر کا کہنا تھا کہ اس نوجوان کو شعفات مہاجر کیمپ میں گولی مار کر ہلاک کیا گیا۔اس نوجوان کی شناخت 22 سالہ احمد قلی کے طور پر کی گئی ہے۔پولیس اور طبی ذرائع کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کی جانب سے ایک حملے میں دو اسرائیلی آبادکار زخمی ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی ڈاکٹر کی آنکھ ضائع
الخلیل۔10 اکٹوبر۔ (سیاست ڈاٹ کام)فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی دھاتی گولیوں سے کی گئی فائرنگ سے ایک مقامی فلسطینی ڈاکٹر کی آنکھ ضائع ہوگئی۔ یہ واقعہ   الزاویہ کے مقام پر اس وقت پیش آیا جب ڈاکٹر فوج کی فائرنگ سے زخمی شہریوں کو طبی امداد فراہم کررہا تھا۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق الزاویہ کے مقام پر اسرائیلی فوج اور فلسطینی شہریوں کے درمیان جھڑپ ہوئی اور قابض فوجیوں نے مظاہرین پر لاٹھی چارج ،آنسوگیس اور دھاتی گولیوں کا استعمال کیا۔ فوج کے تشدد سے زخمی فلسطینیوں کو ایک مقامی عمرو عقل طبی امداد فراہم کررہے تھے کہ اس دوران فوج نے انہیں بھی دھاتی گولی سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ان کی ایک آنکھ ضائع ہوگئی۔ الخلیل کی ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان ڈاکٹر محمد الرمحی نے بتایا کہ ڈاکٹر عمرو عقل کی دائیںآنکھ اسرائیلی فوجیوں کی داغی گئی ایک گولی لگنے سے ضائع ہوئی۔ گولی دیر تک ان کیآنکھ میں رہی۔ بعد ازاں سرجری کے ذریعے سے نکالا گیا ہے۔ تاہم ڈاکٹر عقل کی آنکھ مکمل طورپر ضائع ہوگئی۔

TOPPOPULARRECENT