Tuesday , September 19 2017
Home / Top Stories / غزہ پر اسرائیل کے فضائی حملے، راکٹ حملہ پر جوابی کارروائی کا ادعا

غزہ پر اسرائیل کے فضائی حملے، راکٹ حملہ پر جوابی کارروائی کا ادعا

غزہ سٹی ۔ 16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)اسرائیل کی فضائیہ نے غزہ پر حملے کئے جبکہ غزہ پٹی سے اسرائیل کی جانب ایک راکٹ داغنے کا ادعا کیا گیا ہے۔ دونوں حملوں میں سے کسی سے بھی انسانی جانیں ضائع نہیں ہوئیں۔ اسرائیل کی فوج اور فلسطینی ذرائع نے اس اطلاع کی توثیق کی۔ جنوبی اسرائیل کی جانب راکٹ حملہ کا بہت کم ادعا کیا جاتا ہے لیکن ایسے حملے اکثر بنیاد پرست گروپس سے منسوب کئے  جاتے ہیں جو غربت زدہ غزہ پٹی کی انتہاء پسند تحریک سے الحاق رکھتے ہیں۔ اسرائیل نے اکثر ایسے حملوں کا الزام حماس پر عائد کیا ہے جو فلسطینی سرزمین پر حکومت کرتی ہے اور عام طور پر اپنے اڈوں پر فوج کے حملوں کے جواب میں کارروائی کرتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT