Sunday , September 24 2017
Home / Top Stories / غزہ پٹی میں دھماکہ ۔ تین فلسطینی ہلاک ۔ 20 زخمی

غزہ پٹی میں دھماکہ ۔ تین فلسطینی ہلاک ۔ 20 زخمی

RAFAH, AUG 6 -- A Palestinian man, who was wounded in an explosion, is carried on a stretcher in Rafah in the southern Gaza Strip August 6, 2015. An explosion killed four Palestinians and wounded 30 on Thursday in the southern Gaza town of Rafah along the Egyptian border, medical officials and local residents said. Media outlets of the Hamas Islamist group that controls the Gaza Strip blamed the blast on an unexploded Israeli missile from last year's war. The Hamas-run Interior Ministry said it was checking the cause of the explosion, which destroyed the home of Ayman Abu Nqeira, a Hamas member. REUTERS/UNI PHOTO-15R

 
غزہ 6 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) غزہ پٹی میں آج ہوئے ایک دھماکہ میں کم از کم تین فلسطینی ہلاک ہوگئے اور 20 دوسرے زخمی ہوئے ہیں۔ سکیوریٹی کے ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی ۔ کہا گیا ہے کہ یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب رفاہ ٹاؤن میں ورکرس ایک مکان کا ملبہ صاف کر رہے تھے ۔ یہ مکان گذشتہ گرما میں اسرائیلی فوج کی جانب سے کی گئی جنگی کارروائیوں کے دوران منہدم ہوا تھا ۔ ژنہوا خبر رساں ادارے نے ایک سکیوریٹی عہدیدار کا یہ کہتے ہوئے حوالہ دیا ۔ عہدیدار کے بموجب اسرائیلی راکٹ اس مکان پر جنگ کے دوران داغا گیا تھا تاہم یہ اس وقت پھٹا نہیں تھا ۔
فلسطینی کاز کی تائید کا موقف غیرمتبدل : حکومت
نئی دہلی ۔ 6 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج پرزور انداز میں کہا کہ فلسطینی کاز کی تائید کا دیرینہ موقف تبدیل نہیں ہوا ہے اور اقوام متحدہ کے شعبہ انسانی حقوق میں گذشتہ ماہ اسرائیل کے خلاف ایک قرارداد پر رائے دہی کے دوران ہندوستان کی غیرحاضری کی وجہ صرف یہ تھی کہ بین الاقوامی عدالت فوجداری سے یہ معاملہ رجوع کیا گیا ہے۔ راجیہ سبھا میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مرکزی وزیرمملکت برائے امورخارجہ وی کے سنگھ نے کہا کہ ہندوستان صرف اس لئے غیرحاضر رہا کیونکہ یہ قرارداد بین الاقوامی عدالت فوجداری میں راست کارروائی کیلئے زیرالتواء مقدمہ پر اس کا نتیجہ اثرانداز ہوسکتا ہے اور ہندوستان بین الاقوامی عدالت فوجداری کا رکن نہیں ہے۔ 3 جولائی کو ہندوستان پہلی بار مخالف اسرائیلی قرارداد پر جو اقوام متحدہ کی مجلس حقوق انسانی نے جنیوا میں منظور کی گئی۔ رائے دہی کے دوران غیرحاضر رہا۔

 

اسرائیل کی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کی بھوک ہڑتال
رملہ 6 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) اسرائیل کی مختلف جیلوں میں تقریبا 120 فلسطینی قیدیوں نے بھوک ہڑتال شروع کی ۔ فلسطینی حکام نے یہ بات بتائی ۔ قیدیوں کے امور سے متعلق فلسطینی کارپوریشن نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل کی جیلوں میں محروس فلسطینیوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ جیلوں میں ان کے ساتھ کئے جانے والے غیر انسانی سلوک کے خلاف بھوک ہڑتال شروع کرینگے ۔ خبر رساں ادارے ژنہوا نے یہ بات بتائی ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی قیدیوں کا یہ مطالبہ ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں ان کے ساتھ ہونے والا غیر انسانی سلوک کیا جائے ۔ کہا گیا ہے کہ اکثر و بیشتر فلسطینیوں کے سیکشن میں اچانک گھس کر معائنے کئے جاتے ہیں اور ان سے ہتک آمیز سلوک کیا جاتا ہے ۔ اسرئیل کی جیلوں میں تقریبا 7,000 قیدی ہیں جن میں درجنوں ایسے ہیں جنہوں نے 20 سال سے زیادہ کا وقت جیل میں گذار دیا ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT