Wednesday , October 18 2017
Home / Top Stories / غسل کعبہ کا اہتمام، پرنس خالد الفیصل اور گورنر مکہ شریک

غسل کعبہ کا اہتمام، پرنس خالد الفیصل اور گورنر مکہ شریک

جدہ ۔ /8 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کی جانب سے پرنس خالد الفیصل مشیر اور گورنر مکہ نے آج غسل کعبہ کا اہتمام کیا ۔ پرنس خالد الفیصل اور دیگر نے آب زم زم و عرق گلاب کے ساتھ کعبہ شریف کو غسل دینے کی رسم انجام دی ۔ اس موقع پر دیگر کئی ولیعہد ، وزراء اور عہدیداروں کے علاوہ اسلامی ممالک کے سفارت کار بھی موجود تھے ۔ کئی شہریوں کو بھی ان مراسم کی ادائیگی میں شرکت کا موقع فراہم کیا گیا تھا ۔ امام کعبہ عبدالرحمن السدیس بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ کعبتہ اللہ میں انہوں نے نماز ادا کی اور خصوصی دعا بھی کا بھی اہتمام کیا گیا ۔اس دوران حرم شریف میں قرآن مجید اور نماز سیکھنے کیلئے خصوصی کورس کا اہتمام کیا گیا تھا جو اختتام کو پہونچا ۔ قرآن اکیڈیمی نے شیخ عبدالرحمن السدیس کی اجازت سے /5 ذی الحج تا /3 محرم الحرام اس کورس کا اہتمام کیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT