Thursday , August 24 2017
Home / ہندوستان / غلام علی پر گورنر تریپورہ کا متنازعہ تبصرہ

غلام علی پر گورنر تریپورہ کا متنازعہ تبصرہ

اگرتلہ ۔ 12 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) گورنر تریپورہ ٹی رائے نے آج پاکستانی شہنشاہ غزل غلام علی کے کولکتہ میں پروگرام پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کرہ ارض پر کسی کے بھی ہاتھوں بنگالی ہندوؤں کو اتنا نقصان نہیں پہنچا جتنا کہ پاکستان سے پہنچا ہے۔ پاکستانی گلوکار غلام علی کولکتہ میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے ہاتھوں بنگالیوں پر ڈھائے ہوئے ظلم و ستم کو فراموش کرکے ان کا خیرمقدم نہیں کرسکتے۔
پاکستان زیرسرپرستی دہشت گردی کتے کی ٹیڑھی دم کی طرح : چوہان
اندور ۔ 12 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان زیرسرپرستی دہشت گردی کسی کتے کی ٹیڑھی دم کی طرح ہیں ۔ مدھیہ پردیش کے بی جے پی رکن پارلیمنٹ نندکمار سنگھ چوہان نے کہا کہ ہر ملک چاہتا ہیکہ اپنے پڑوسی سے خوشگوار تعلقات رکھے لیکن اس کیلئے ہمیں پڑوسی ملک سے بھی جوابی خیرسگالی کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان کے ساتھ خوشگوار تعلقات کی کوشش کی تھی لیکن پاکستان زیرسرپرستی دہشت گردی جوں کی توں ہے۔ وہ بی جے پی یووا مورچہ کارکنوں کی دہشت گردی کے خلاف انسانی زنجیر سے خطاب کررہے تھے۔

TOPPOPULARRECENT