Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / غلام علی کیرالا کے سرکاری مہمان دو پروگرامس میں مظاہرہ کرینگے

غلام علی کیرالا کے سرکاری مہمان دو پروگرامس میں مظاہرہ کرینگے

تھرواننتاپورم ۔ 13 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی غزل گلوکار غلام علی کو کیرالا میں سرکاری مہمان قرار دیا گیا ہے۔ چیف منسٹر وومن چنڈی نے بتایا کہ آج ریاستی کابینہ کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ 75 سالہ غلام علی ایک سماجی و تہذیبی تنظیم ساورلیا کی دعوت پر کیرالا کا دورہ کررہے ہیں اور کل ان کا عوامی سطح پر استقبال کیا جائے گا۔ وہ 15 اور 17 جنوری کو بالترتیب تھرواننتاپورم و کوزی کوڈ میں پروگرام پیش کریں گے۔ شیوسینا نے ان پروگرامس کی منسوخی کا مطالبہ کیا ہے اور پٹھان کوٹ دہشت گرد حملہ کے پس منظر میں پروگرام کے مقام پر احتجاج منظم کرنے کی بھی دھمکی دی ہے۔

TOPPOPULARRECENT