Monday , July 24 2017
Home / ہندوستان / غلط الزام کے تحت انتقامی کارروائی، این ڈی ٹی وی کا ردعمل

غلط الزام کے تحت انتقامی کارروائی، این ڈی ٹی وی کا ردعمل

نئی دہلی ۔ 5 جون (سیاست ڈاٹ کام) سی بی آئی نے ایک خانگی بینک کو مبینہ طور پر مالی نقصان پہنچانے کے الزام کے تحت این ڈی ٹی وی کے بانی پرانوئے ارئے کی رہائش گاہ اور دیگر 3 مقامات پر آج دھاوے کئے۔ این ڈی ٹی وی نے اس اقدام کے ’’پرانے اور غلط الزامات کی بنیاد پر انتقامی کارروائی قرار دیا ہے۔ سی بی آئی کے ذرائع نے کہا ہیکہ اس ادارہ نے پرانوئے رائے اور ان کی بیوی رادھیکا رائے کے علاوہ آر آر پی آر ہولڈنگس کے خلاف آئی سی آئی سی بینک کو مبینہ طور پر 48 کروڑ روپئے کے مالی نقصانات پہنچنے کے الزام کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ قومی دارالحکومت اور دہرہ دون میں چار مقامات پر سی بی آئی دھاوے کئے گئے۔ این ڈی ٹی وی نے اپنے بیان میں کہا کہ سی بی آئی نے لامتناہی قدیم اور غلط الزامات کے تحت آج صبح این ڈی ٹی وی اور اس کے پروموٹرس کے خلاف ہراسانی میں شدت پیدا کردی‘‘۔ بیان میں مزید کہا گیا ہیکہ این ڈی ٹی وی اور اس کے پروموٹرس کئی اداروں کی طرف سے کی جانے والی انتقامی کارروائیوں کا انتھک مقابلہ کریں گے۔ این ڈی ٹی وی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ’’ہم ہندوستان میں جمہوریت اور اظہارخیال کی آزادی کو بری طرح پامال کرنے کی ان کوششوں سے مرعوب یا خوفزدہ نہیں ہوں گے۔ ہندوستان کے ایسے اداروں کو تباہ و برباد کرنے کی کوشش کرنے والوں کیلئے ہمارے پاس بس یہی ایک پیغام ہیکہ ’’ہم اپنے ملک کیلئے اپنی لڑائی جاری رکھیں گیاور ان قوتوں کا مقابلہ کرتیہ وئے ان سے نمٹ لیں گے‘‘۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT