Monday , September 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / غلط برتاؤ کی میرے خلاف کوئی رپورٹ نہیں : گوئل

غلط برتاؤ کی میرے خلاف کوئی رپورٹ نہیں : گوئل

ریوڈی جنیرو ۔ 12اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی وزیر اسپورٹس وجئے گوئل نے آج اپنے خلاف غلط برتاؤ کے ضمن میں کی جانے والی رپورٹ کی تردید کی ہے اور کہا کہ ریو اولمپک کی آرگنائزنگ کمیٹی کی جانب سے ان کے خلاف غلط برتاؤ کی کوئی رپورٹ نہیں ہے ۔ گزشتہ روز ریو اولمپک کی منیجر سارا پیٹرسن نے آرگنائزنگ کمیٹی کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے ہندوستانی وزیر وجئے گوئل کے ایکریڈیشن کارڈ کو منسوخ کرنے کی بات کہی تھی کیونکہ انھوں نے رپورٹ پیش کی تھی کہ ہندوستانی وزیر کھیل اُن مقامات پر بھی داخلے کی کوشش کررہے تھے جہاں انھیں داخل ہونے کی اجازت نہیں تھی اور نہ ہی ان کے پاس اُن مقامات پر داخل ہونے کے دستاویزات موجود تھے۔ سارا پیٹرسن کے بموجب جب ہندوستانی وزیر کھیل کو ان مقامات پر داخل ہونے سے روکا گیا تو ان کا ردعمل جارحانہ اور برتاؤ غلط تھا ۔ وزیر کھیل نے خود پر لگائے گئے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں ہاکی ٹیم کی حوصلہ افزائی کیلئے اُس وقت میدان پر پہونچا تھا جب وہاں دیگر کوئی موجود نہیں تھا۔ پہلی مرتبہ جب میں وہاں پہونچا تو میرے پاس پاس نہیں تھا تو انتظامیہ نے پاس کے ساتھ داخل ہونے کی ہدایت دی تو میں دوبارہ پاس کے ساتھ داخل ہوا ۔

 

نیشنل فٹبال چمپیئن شپ کیلئے تلنگانہ ٹیم کا اعلان
حیدرآباد ۔ 12 اگسٹ ( پریس ریلیز ) نئی دہلی میں 24 اگسٹ کو شروع ہونے والے ایس ایس پی ایف نیشنل فٹبال چمپیئن شپ کے لئے تلنگانہ ٹیم کا انتخاب عمل میں آیا ہے جس میں حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے 7 کھلاڑیوں شوبھم سنگھوان ، سیف حسین انصاری ، محمد اعظم ، جہانگیر ، مہدی علی، ابھیجیت اور زین العابدین کے علاوہ کریم نگر سے فرقان کو بھی منتخب کیا گیا ہے۔ 18 رکنی ٹیم میں رنگاریڈی کے ادویت سرانا اور پی منوج رام ریڈی ، نلگنڈہ سے جی دیراج کمار اور وجئے راجو جبکہ محبوب نگر سے کرشنا ، نریش ، اشوک اور نونیت کا انتخاب عمل میں آیا ہے ۔ محفوظ کھلاڑیوں میں کریم نگر سے فراز احمد فاروقی اور عادل آباد سے کروناکر کا انتخاب ہوا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT