Thursday , April 27 2017
Home / سیاسیات / غنڈہ گردی کی سیاست ختم کی جائیگی ۔ ممتابنرجی

غنڈہ گردی کی سیاست ختم کی جائیگی ۔ ممتابنرجی

کولکتہ 20 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی نے آج کہا کہ وہ ریاست میں غنڈہ گردی کی سیاست کو ختم کردینگی ۔ اس مسئلہ کو انہوں نے بحیثیت چیلنج قبول کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو غنڈہ گری کی سیاست ترک کرتے ہوئے مذاکرات کی سیاست پر توجہ دینی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ غنڈہ گردی کی سیاست ہر دوسرے مسئلہ میں نہیں کی جاسکتی ۔ ضرورت پڑنے پر سیاسی جماعتیں آگے آتے ہوئے بات چیت کرسکتی ہیں۔ کوئی چیز بنانے کیلئے بہت کم وقت لگتا ہے لیکن اسے تباہ کرنے کیلئے بہت کم وقت لگتا ہے ۔ انہوں نے بائیں بازو محاذ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں 34 سال کے طویل عرصہ تک غنڈہ گردی کی سیاست چلتی رہی لیکن اب وہ اسے مزید جاری رہنے کی اجازت نہیں دینگی ۔ انہوں نے کہا کہ تین دہوں سے زیادہ وقت تک غنڈہ گردی کی سیاست چلتی رہی ہے لیکن اب وہ اس کی اجازت نہیں دینگی ۔ وہ غنڈہ گردی کی اس سیاست کا خاتمہ کرینگی ۔ یہ ان کیلئے ایک چیلنج ہے ۔ چیف منسٹر اسپورٹس شخصیتوں کو ایوارڈ دینے کی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ بنگال نے گذشتہ پانچ سال میں کافی ترقی کی ہے اور سی پی ایم کو رکاوٹ کی سیاست ترک کرنی چاہئے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT