Monday , August 21 2017
Home / عرب دنیا / غیراسلامی وضع قطع رکھنے والے 50سعودی نوجوان گرفتار

غیراسلامی وضع قطع رکھنے والے 50سعودی نوجوان گرفتار

ریاض۔ 22 جون (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب میں بالوں کی ایسی کٹنگ یا مردوں کا گلے میں نیکلس پہننا غیراسلامی تصور کیا جاتا ہے جس سے خواتین کی مشابہت ہوتی ہو اور پولیس نے اس سلسلے میں اپنی مہم چلاتے ہوئے 50 سعودی نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔ مکۃ المکرمہ میں پولیس نے رمضان المبارک کے دوران یہ مہم چلائی۔ بالوں کی عجیب و غریب وضع قطع، ایسے نیکلس جو سینے پر لٹکتے ہوئے ہوں، سَر کو ڈھانپنے والے اسکارف، مختصر کپڑے اور وہ بھی ایسے جس سے پہننے والا کپڑے پہننے کے بعد بھی عریاں نظر آئے ، چاہے وہ مرد ہو یا خاتون، پر پولیس نے خصوصی نظر رکھی تھی۔ یہ بات فوجداری معاملات کی تحقیقات کرنے والے سبق نے بتائی۔ نوجوانوں کو بار بار ہدایت جاری کی جاتی ہے کہ وہ ایسی کوئی حرکت نہ کریں جو مذہبی اقدار کی مغائر ہو۔ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ اور روزے اسلام کے پانچ اہم ستونوں میں سے ایک ہے۔ سعودی عرب میں خواتین و مردوں کا اختلاط نہیں ہوتا۔ اجنبی مردوں کے ساتھ خواتین کو بات کرنے کی اجازت نہیں۔ تمام 50 نوجوانوں کو محکمہ فوجداری تحقیقات کے حوالے کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT