Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / غیرت کے نام پر نوجوان کا قتل لڑکی کے افراد خاندان کے خلاف کیس درج

غیرت کے نام پر نوجوان کا قتل لڑکی کے افراد خاندان کے خلاف کیس درج

مظفر نگر۔/5اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) غیرت کے نام پر قتل کے مشتبہ واقعہ میں ایک 25سالہ نوجوان کو پڑوسی ضلع شیاملی کے تھانہ بھون ٹاؤن میں ایک خاندان کے بعض ارکان نے مار مار کر ہلاک کردیا۔ پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ کل شام پیش آیا۔ اس سلسلہ میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ مہلوک نوجوان کے والد نے پولیس میں یہ شکایت درج کروائی ہے کہ ان کا لڑکا گزشتہ دو سال سے ایک لڑکی سے عشق کرتا تھا لیکن لڑکی کے والدین اس کے خلاف تھے، یہ جوڑا لڑکی کے مکان میں پکڑا گیا جہاں پر بحث و تکرار کے بعد لڑکی کے افراد خاندان نے نوجوان کو شدید زدوکوب کرکے باہر ایک گلی میں پھینک دیا،جسے ہاسپٹل سے رجوع کرنے پر مردہ قرار دیا گیا۔ پولیس نے 5افراد بشمول لڑکی کے والد، ان کے بھائی اور تین بیٹوں کے خلاف کیس درج کرلیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT