Friday , September 22 2017
Home / ہندوستان / غیرت کے نام پر نوجوان کا قتل

غیرت کے نام پر نوجوان کا قتل

مظفر نگر ۔ 17 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : غیرت کے نام پر قتل واقعہ میں ایک 20 سالہ نوجوانوں کو لڑکی کے افراد خاندان نے گولی مار کر ہلاک کردیا ۔ جس سے یہ نوجوان محبت کرتا تھا ۔ پولیس نے بتایا ویلانا گاؤں میں واقع لڑکی کے مکان میں گذشتہ شب نوجوان ناظم پائے جانے پر افراد خاندان نے گولی مار دی ۔ ایس پی ( کرائم ) پردیپ گپتا نے بتایا کہ لڑکی کے والد ارویند ، چاچا پروین اور بھائیوں پردیپ اور دیپک کے خلاف ایک کیس درج کرلیا گیا ہے ۔ جب کہ پردیپ اور پروین کو آج صبح گرفتار کر کے جرم میں استعمال کردہ پستول ضبط کرلیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ مفرور ارویند اور دیپک کی تلاش جاری ہے جب کہ مہلوک نوجوان کی نعش بغرض پوسٹ مارٹم روانہ کردی گئی ۔ اس واقعہ کے بعد گاؤں میں کشیدگی پھیل گئی ہے ۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی روک تھام کیلئے پولیس کی بھاری جمعیت طلب کرلی گئی ہے ۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ یہ دونوں گذشتہ کئی ماہ سے تعلقات قائم کئے ہوئے تھے جس پر لڑکی کے خاندان کو اعتراض تھا۔

TOPPOPULARRECENT