Thursday , July 27 2017
Home / اضلاع کی خبریں / غیرسماجی سرگرمیوں کو ختم کرنے پولیس سرگرم

غیرسماجی سرگرمیوں کو ختم کرنے پولیس سرگرم

گٹکھا سے پاک کریم نگر کی تشکیل کیلئے عوام کا تعاون درکار : کمشنر

کریم نگر۔ 9 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گٹکھا، مٹکا، گڑمبہ سے پاک کریم نگر کمشنریٹ کی تشکیل کیلئے محکمہ پولیس آگے قدم بڑھا رہی ہے۔ کریم نگر پولیس کمشنر کملاسن ریڈی نے یہ بات کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیرسماجی عناصر کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔ سماج دشمن افراد اور غیرسماجی اور غیرسماجی سرگرمیوں کے خاتمہ کیلئے پولیس منصوبہ بند طریقہ سے سرگرم عمل ہے۔ کریم نگر مضافاتی علاقہ چنتہ کنٹہ موضع پنچایت شانتی نگر کالونی میں کارڈن سرچ مہم چلائی گئی۔ صبح 6 بجے سے شانتی نگر میں گھر گھر تلاشی کے تحت کالونی کے چاروں طرف گھیرا بندی کردی۔ تنقیح میں رام ٹیک راجو بھوکیا بھاسکر نامی دو سارقوں مزید دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ 34 موٹر سائیکلیں جس کے متعلقہ دستاویزات نہیں تھے۔ 13 آٹوز بھی ضبط کرلئے گئے۔ اس موقع پر کالونی کے مقیم افراد سے کمشنر کملاسن ریڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جان لیوا تمباکو سے تیار کردہ اشیاء کی خرید و فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی سی کیمروں کی تنصیب کے لئے مالی تعاون کریں۔ ان مضافاتی کالونیوں میں سماج دشمن عناصر کے سکونت پذیر ہونے کا خدشہ رہتا ہے، اسی لئے یہاں آنے جانے والے مشکوک افراد نظر آنے پر پولیس کو مطلع کریں۔ غیرسماجی، سماج دشمن عناصر کی سرگرمیوں کے انسداد کے لئے ہی کارڈن سرچ عمل میں لایا گیا ہے۔ اس موقع پر رورل اے سی پی، وی ترپتی، سی آئیز، مختلف سطح کے 150 ملازمین پولیس شریک تھے۔

 

ونپرتی میں کم عمر لڑکی کی شادی روک دی گئی
ونپرتی۔ 9 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شہر ونپرتی کے پیرلاگٹہ میں کم عمر لڑکی کی شادی کو عہدیداروں نے روک دیا۔ پیرلا گٹہ کے سری ہری۔ سنیتا کی لڑکی رادھیکا جس کی عمر 16 سال ہے، ناگر کرنول منڈل ناگتور کے متوطن راملو سے شادی طئے پائی۔ اس کی اطلاع پاکر ونپرتی تحصیلدار پانڈو نائیک، ڈی سی پی راملو، آر آئی اشوک کمار نے لڑکی کے گھر پہنچ کر شادی کو روک دیا۔
کم عمر میں شادی کے نقصانات سے متعلق دونوں خاندانوں کے افراد کی کونسلنگ کی گئی اور شادی روک دی گئی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT