Friday , September 22 2017
Home / جرائم و حادثات / غیرقانونی ادویات ساز ریاکٹ بے نقاب

غیرقانونی ادویات ساز ریاکٹ بے نقاب

ادویات و دیگر اشیاء ضبط، تین افراد گرفتار، کوٹی ریڈی کی پریس کانفرنس
حیدرآباد۔/5مارچ، ( سیاست نیوز) ساؤتھ زون ٹاسک فورس پولیس نے غیر قانونی طور پر فارماسیوٹیکل ادویات بنانے والے ایک ریاکٹ کو بے نقاب کردیا اور تین افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے کرسٹاکس سٹرائیڈ کی ایک ہزار بوتلوں کے علاوہ دیگر اشیاء کو ضبط کرلیا۔ یہ بات ایڈیشنل ڈی سی پی ٹاسک فورس مسٹر کوٹی ریڈی نے بتائی۔ انہوں نے ایک پریس کانفرنس کے دوران ملزمین کو میڈیا کے روبرو پیش کیا۔ انہوں نے بتایا کہ 34سالہ لجو رائے ساکن سکھ چھاؤنی کشن باغ ، 40 سالہ مکیش اگروال ساکن گلزار حوض جو موتیوں کا کاروبار کرتا ہے کے علاوہ 30سالہ عبدالخالد ساکن عیدی بازار جو میڈیکل شاپ کے مالک کو گرفتار کرلیا۔ جبکہ محسن نامی اترپردیش کا ساکن مفرور بتایا گیا ہے۔ ایڈیشنل ڈی سی پی نے بتایا کہ گزشتہ روز تلاشی مہم کے دوران لچورائے مشتبہ انداز میں گشت کررہا تھا، بہادر پورہ علاقہ میں اسے روک کر جب اس کے ہمراہ موجودہ کارٹونس کے متعلق دریافت کیا تو اس نے اطمینان بخش جواب نہیں دیا۔ پولیس نے اس سے پوچھ تاچھ کی اور سارے معاملہ کو اس نے بیان کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ لوگ لائسنس یافتہ افراد سے کیمیکل اشیاء خرید کر غیرقانونی طور پر ملاوٹ کرتے ہوئے کرسٹاکس سٹرائیڈ کو تیار کررہے تھے اور 150ملی لیٹر کی بوتلوں میں بھر کر فروخت کررہے تھے۔ موتیوں کا کاروبار کرنے والا اگروال اور میڈیکل شاپ کا مالک افروز اور لچو رائے اس سرگرمی میں ملوث تھے۔ پولیس نے بتایا کہ بہت جلد مفرور محسن کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا۔ اس کارروائی میں ٹاسک فورس ٹیم کے علاوہ چارمینار زون کے ڈرگ انسپکٹر محمد رفیع بھی شامل تھے۔

TOPPOPULARRECENT