Friday , October 20 2017
Home / دنیا / غیرقانونی امریکی شہریوں کے بچوں کو تعلیم سے محروم ہونا پڑ سکتا ہے : رپورٹ

غیرقانونی امریکی شہریوں کے بچوں کو تعلیم سے محروم ہونا پڑ سکتا ہے : رپورٹ

سان فرانسسکو ۔ 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جارج ٹاؤن یونیورسٹی کے لاء سنٹر کے محققین کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ میں رہنے والے ایسے تارکین وطن جن کا موقف قانونی طور پر مستحکم نہیں ہے، ان کے بچوں کو اسکول میں داخلہ نہیں دیا جائے گا۔ محققین کا کہنا ہیکہ ایسے تارکین وطن جن کا امریکہ میں قیام غیرقانونی قرار دیا گیا ہو، ان کے بچوں کو تعلیمی میدان میں بھی محرومی کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ ریاستی قوانین اور اقامتی ضوابط کو بعض ریاستی حکام توڑمروڑ کر پیش کررہے ہیں جس کا نتیجہ یہ ہورہا ہیکہ کلاس رومس سے ہی طلباء کو واپس بھیج دیا جارہا ہے اور نئے داخلوں کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا جبکہ امریکی قوانین کے مطابق کہ ایسے تمام بچے جن میں وہ بچے بھی شامل ہیں جو غیرقانونی طور پر امریکہ میں مقیم ہیں، کو کم سے کم آٹھویں جماعت تک یا پھر ان کے 16 سال کی عمر ہونے تک لازمی تعلیم کے تحت تعلیم سے محروم نہیں کیا جاسکتا۔

TOPPOPULARRECENT