Sunday , March 26 2017
Home / دنیا / غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف امریکی امیگریشن کی کارروائی

غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف امریکی امیگریشن کی کارروائی

واشنگٹن، 14فروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف مارے گئے چھاپوں میں 680 سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔داخلی سلامتی کے وزیر جان کیلی نے کہا کہ یہ چھاپے امریکی امیگریشن اور کسٹم کی معمول کی کارروائی کا حصہ ہیں ۔ ان گرفتار کئے گئے لوگوں میں سے 75 فی صد ایسے ہیں جو مختلف جرائم میں ملوث ہیں ۔ ان پر قتل سے لے کر نشہ میں گاڑی چلانے تک کے الزامات ہیں ۔ بیشتر لوگوں کے پاس امریکہ میں قیام کے لئے لازمی دستاویز نہیں تھے ۔قابل ذکر ہے کہ نئے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ باہر سے آنے والے لوگوں کے خلاف ہیں وہ بیشتر لوگوں کو یہاں سے نکال دینا چاہتے ہیں ۔ وائٹ ہاوس کے ایک سینئر افسر نے کہا تھا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ امریکی لوگوں کی سلامتی کے لئے امگریشن سے وابستہ نئے ضابطے جاری کرسکتے ہیں ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT