Sunday , April 30 2017
Home / اضلاع کی خبریں / غیرقانونی دواخانوں کے خلاف کارروائی

غیرقانونی دواخانوں کے خلاف کارروائی

ظہیرآباد میں دو ہاسپٹل اور ایک اسکیاننگ سنٹر مقفل ، بعض کو جرمانے
ظہیرآباد۔ 16 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈسٹرکٹ میڈیکل ہیلتھ آفیسر گائتری دیوی نے کل شام میونسپلٹی ظہیرآباد کا اچانک دورہ کرتے ہوئے مختلف خانگی دواخانوں کا معائنہ کیا اور اس موقع پر قانون کی خلاف ورزی کرنے والے دو دواخانوں اور ایک دواخانہ کے اسکیاننگ سنٹر کو مقفل کردیا جبکہ بلااجازت دواخانہ چلانے پر ایک ڈنٹل ہاسپٹل کو 15,000 روپئے کا جرمانہ عائد کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ معقول علاج نہ کرتے ہوئے ایک لڑکی کی زندگی سے کھلواڑ کرنے سے متعلق کی گئی ایک شکایت پر ڈی ایم ایچ او نے کل شام یہاں ویدانت چلڈرنس کلینک کا اچانک معائنہ کیا اور کلینک کی کارکردگی قانون کے مطابق نہ ہونے پر دواخانہ کو مقفل کردیا۔ انہوں نے اپنے معائنہ کے دوران ایم بی بی ایس ڈاکٹر کی خدمات سے موسوم مامتا پالی کلینک کو مریضوں کا غیرایم بی بی ایس ڈاکٹر کے ذریعہ علاج کروانے کی پاداش میں اور سائی کلینک کے اسکیاننگ سنٹر کو ایک سال سے اجازت کے بغیر چلانے پر مقفل کرکے ایک مثال قائم کی جبکہ رجسٹریشن کے بغیر گزشتہ ایک سال سے دواخانہ کی سرگرمیاں جاری رکھنے پر پرنس ڈینٹل ہاسپٹل کو 15,000 روپئے کا جرمانہ عائد کرکے اس طرح کی غلطی کا اعادہ نہ کرنے کا انتباہ دیا۔ مزید دواخانوں کو ان کی معمولی کوتاہیوں پر سرزنش کرتے ہوئے ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ ڈپٹی ڈی ایم ایچ او وینکٹ راؤ کے ہمراہ ڈی ایم ایچ او گائتری دیوی کے اس اچانک دورہ کی اطلاع پاکر دیگر دواخانہ بند کردیئے گئے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT