Monday , September 25 2017
Home / ہندوستان / غیرقانونی سیاسی پارٹیوں سے متعلق وسیع تر بنچ کا قیام

غیرقانونی سیاسی پارٹیوں سے متعلق وسیع تر بنچ کا قیام

نئی دہلی ۔ 13اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک چار رکنی بنچ جو چیف انفارمیشن کمیشن آر کے متل کی زیرقیادت قائم کی گئی ہے ‘ ان سیاسی پارٹیوں کے بارے میں شکایات کا جائزہ لے گی جو حق معلومات قانون کی دفعات کی پابندی نہیں کرتیں اور جنہیں قانونی طور پر اور مناسب انداز میں قائم نہیں کیا گیا ہے ۔ انسانی حقوق کارکن آر کے جین نے دہلی ہائیکورٹ میں درخواست پیش کرتے ہوئے سی آئی سی کو اس معاملہ پر ہدایات جاری کرنے کی گذارش کی تھی ۔ درخواست گذار کی شکایت پر تین رکنی انفارمیشن کمیٹی تبدیل کر کے نئی کمیٹی قائم کی گئی ہے ۔ تین رکنی کمیٹی کے صدر آچاریہ تھے جو 27جولائی 2016ء سے شکایات کی سماعت کررہی تھی ۔

یوم آزادی کیلئے جموں میں سخت حفاظتی انتظامات
جموں ۔13اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) عہدیداروں نے اہم تنصیبات پر سخت حفاظتی انتظامات کو قطعیت دی ہے ‘ تاکہ پورے جموں کے علاقہ میں یوم آزادی تقاریب بلارکاوٹ اور کسی ناخوشگوار واقعہ کے بغیر منائی جاسکیں ۔ سلسلہ وار کئی اجلاس سینئر سیول اور پولیس عہدیداروں کی زیر صدارت ہر ہفتہ منعقد کئے جارہے ہیں ۔ جس میں بین الاقوامی سرحد اور حقیقی خطہ قبضہ کے پاس جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا جو سرحد پار سے کی جاتی ہیں تجزیہ کیا جارہا ہے ۔ یہ کام گذشتہ تین ماہ سے باقاعدہ طور پر جاری ہے ۔ سب سے بڑی یوم آزادی تقریب سمجھا جاتاہے کہ قلب شہر میں منی اسٹیڈیم پر منعقد کی جائے گی ‘ جہاں ڈپٹی چیف منسٹر نرمل سنگھ سمجھا جاتا ہے کہ ترنگا لہرائیں گے ۔گذشتہ ہفتہ آئی جی پی جموں نے مختلف صیانتی اقدامات کا ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں جائزہ لیا ۔

TOPPOPULARRECENT