Sunday , September 24 2017
Home / دنیا / غیرقانونی طور پر امریکہ آنے والے سکھ کی ہندوستان واپسی

غیرقانونی طور پر امریکہ آنے والے سکھ کی ہندوستان واپسی

نیویارک ۔ 14 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایک 39 سالہ سکھ جس نے غیرقانونی طور پر 12 سال قبل میکسیکو سے امریکہ میں داخل ہونے کے جرم کا ارتکاب کیا تھا، اسے اب ہندوستان واپس بھیج دیا جائے گا۔ یاد رہیکہ ٹرمپ انتظامیہ اس وقت غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائی میں شدت پیدا کرچکی ہے۔ اطلاعات کے مطابق بلجیت سنگھ نامی شخص 12 سال قبل غیرقانونی طور پر ٹیکساس میں داخل ہوگیا۔ ہندوستان کی ریاست پنجاب سے تعلق رکھنے والے بلجیت سنگھ کو وہاں اپنی جان کا خطرہ تھا حالانکہ اس کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے اور اس کے دو بچے بھی ہیں جو امریکی شہری ہیں، وہ اپنے معمول کے مطابق امیگریشن آفیسرس کے پاس چیک ان کے لئے گیا تھا اور جاریہ ماہ کے اوائل میں ایسی ایک چیک ان کے دوران اس سے کہا گیا کہ اسے اندرون تین ماہ امریکہ سے ہندوستان واپس بھیج دیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT