Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / غیرقانونی طور پر مقیم بیرونی شہریوں کے خلاف کارروائی

غیرقانونی طور پر مقیم بیرونی شہریوں کے خلاف کارروائی

حیدرآباد۔ 15 مئی (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس کی ٹیموں نے دونوں شہروں میں غیرقانونی طور پر مقیم بیرونی شہریوں کے خلاف خصوصی مہم چلائی جس کے تحت مختلف ممالک کے 10 باشندے بشمول امریکہ کے شہریوں کو حراست میں لے لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ کمشنر ٹاسک فورس ویسٹ اور نارتھ زون ٹیموں نے علاقہ آصف نگر، لنگر حوض، ہمایوں نگر اور گولکنڈہ پولیس اسٹیشن حدود میں مقیم بیرونی شہریوں کی اچانک تلاشی لی اور جملہ 150 بیرونی شہریوں کی دستاویزات کی تنقیح کی گئی جس میں 10 افراد کو غیرقانونی قیام (پاسپورٹ ؍ اسٹوڈنٹ ویزا کی مدت ختم ہوجانے کے باوجود مقیم) ہونے کا پتہ لگایا۔ ٹاسک فورس ٹیموں نے عبدالرحمن اسمعیل عمر (امریکہ) الجبوبی آدم علی محمد اور بن ملک محمد عبدالملک محمد (یمن)، الیاس حسن علی اور یونس محمد (جبوتی)، صدام السید کنین طہ ، الغلی محمد ، عود محمد السعیدالحسن ، الطیب محمد اور عبدالرحیم (سوڈان) ، عبدالرؤف محمد حسین (صومالیہ) کو حراست میں لے لیا اور انہیں ایف آر آر او (فارینر رجسٹریشن آفس) کے حوالے کردیا۔

TOPPOPULARRECENT