Tuesday , September 19 2017
Home / شہر کی خبریں / غیرمتعلقہ افراد اور سیاسی قائدین کو اعزازات

غیرمتعلقہ افراد اور سیاسی قائدین کو اعزازات

ٹی آر ایس قائدین میں ناراضگی، اخبار سیاست کی اقلیتوں کیلئے خدمات کی ستائش
حیدرآباد۔/12نومبر، (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت کی جانب سے قائم کردہ 71 انگلش میڈیم اقامتی اسکولس کے کامیاب آغاز میں روز نامہ ’سیاست‘ کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ ’سیاست‘ نے مسلمانوں میں تعلیمی بیداری اور تعلیم کے حصول کیلئے شعور بیدار کرنے نہ صرف مہم چلائی بلکہ اقامتی اسکولس کے داخلوں میں اہم رول ادا کیا۔ جس وقت اقامتی اسکولس کا آغاز ہورہا تھا اسکولس سوسائٹی کے عہدیداروں نے ’سیاست‘ سے خواہش کی تھی کہ وہ داخلوں کو یقینی بنانے میں تعاون کرے۔ ’ سیاست‘ جو ہمیشہ ہی ملی خدمات میں پیش پیش رہا ہے اس نے اس ذمہ داری کو اپنے کاندھوں پر لیتے ہوئے نہ صرف سیاست نے آن لائن داخلوں کا نظم کیا بلکہ غریب مسلم بستیوں میں والینٹرس کے ذریعہ شعور بیداری مہم چلائی۔ اقامتی اسکولس میں داخلوں کو یقینی بنانے لاکھوں روپئے مالیتی اشتہارات ’سیاست‘ نے مفت شائع کئے اور اسکولوں میں دی جارہی سہولتوں اور فوائد سے روشناس کرایا جنہیں عہدیداروں سے قربت کے نتیجہ میں فہرست میں جگہ دی گئی۔ یوم اقلیتی بہبود تقریب میں دیکھا گیاکہ کئی غیر متعلقہ افراد اور سیاسی قائدین کو اعزازات پیش کئے گئے جس پر ڈپٹی چیف منسٹر نے بھی اعتراض جتایا کیونکہ اس سے ٹی آر ایس کے اقلیتی قائدین میں ناراضگی پیدا ہوچکی ہے۔ جس شخص نے یہ ساری سازش رچی اسے یہ گمان نہیں تھا کہ اس کا پول کھل جائے گا لیکن تقریب کے اختتام کے فوری بعد سوسائٹی سے وابستہ افراد کو اعلیٰ عہدیداروں کی ناراضگی کا سامنا کرنا پڑا۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈپٹی چیف منسٹر اور سکریٹری اقلیتی بہبود نے یہاں تک کہا کہ اگر ’سیاست‘ کی خدمات کا اعتراف نہیں کیا گیا توکسی بھی ادارہ کی خدمات اس کے مساوی نہیں ہوسکتیں۔ بتایا جاتا ہے کہ اعلیٰ عہدیداروں کو تاریکی میں رکھتے ہوئے یہ فہرست تیار کی گئی اور تعلیمی سرگرمیوں کی ذمہ داری ایسے شخص کے سپرد کی گئی جس کا تعلیم سے کوئی تعلق نہیں ہے اور وہ اعلیٰ عہدیداروں کی ضروریات کی تکمیل میں ماہر ہے۔ مذکورہ شخص کی سرگرمیوں کے خلاف ٹی آر ایس قائدین نے چیف منسٹر سے نمائندگی کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈپٹی چیف منسٹر اور سکریٹری اقلیتی بہبود نے سوسائٹی کے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ دفتر ’سیاست‘ پہنچ کر اسکولوں کیلئے خدمات کے اعتراف میں خصوصی اعزاز پیش کریں۔

TOPPOPULARRECENT