Saturday , August 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / غیرمجاز ریت کی منتقلی پر سخت کارروائی کا انتباہ

غیرمجاز ریت کی منتقلی پر سخت کارروائی کا انتباہ

ونپرتی۔ 16 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع ونپرتی میں ریت کی کسی قسم کی کمی نہیں ہے۔ ضرورت مند ریت کو حاصل کرنے کیلئے اجازت لینا ضروری ہے۔ اگر کوئی بھی ٹریکٹر بغیر اجازت ریت منتقل کرنے پر اس کو سخت کارروائی کرنے کا ضلع کلکٹر ونپرتی شیویتا مہنتی نے انتباہ دیا۔ کلکٹریٹ دفتر میں عہدیداروں کے ساتھ ریت کی منتقلی پر جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ اس موقع پر وہ عہدیداروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی کو ریت آسانی کے ساتھ فراہم کرنے کیلئے عہدیدار دلچسپی لینے کی ہدایت دی۔ ریت منتقل کرنے والے ٹریکٹر کے مالکین فوری اپنے ٹریکٹر کو کمرشیل ٹریکٹر میں تبدیل کرنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے تحصیلداروں کو ہدایت دی کہ وہ روزانہ ریت کے منتقلی پر فیڈ بیاک رپورٹ دیں۔ ہفتہ میں پیر، منگل، چہارشنبہ کو ہی ریت کی منتقلی پر اجازت دینے کی ہدایت دی۔ اس موقع پر مہیندر سنگھ ڈی ایس پی جنگپا تمام سڑکوں کے تحصیلدار و دیگر عہدیدار موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT