Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / غیرملکی سرمایہ کاری پر انٹلی جنس اداروں کی نگرانی

غیرملکی سرمایہ کاری پر انٹلی جنس اداروں کی نگرانی

نئی دہلی ۔ 13 جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) ایک طرف حکومت بیرونی راست سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی ) کے بہاؤ میں اضافہ سے پراُمید ہے تو دوسری طرف انٹلی جنس ایجنسی RAW سے کہا گیا ہے کہ مشتبہ معاملوں کی چھان بین کی جایء کیوں کہ مارکٹ میں بیرونی ممالک سے کالا دھن منتقل کئے جانے کی اطلاعات ہیں۔ یہ فیصلہ انٹلی جنس اداروں کے ورکنگ گروپ جوکہ اکنامک انٹلیجنس کونسل پر مشتمل ہے کہ اجلاس میں کیا گیا ۔ قبل ازیں کابینہ سکریٹریٹ نے اکنامک انٹلیجنس ایجنسی سے بیرونی راست سرمایہ کاری ( ایف ڈی آئی ) کی تفصیلات طلب کی تھی ، یہ اقدام ایسے وقت کیا گیا ہے جبکہ حکومت ایف ڈی آئی کے بہاؤ میں اضافہ کیلئے ملک میں مصنوعات کی تیاری اور تجارت کیلئے آسانیاں پیدا کررہی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT