Saturday , October 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / غیرموسمی بارش اور ژالہ باری سے تیار فصلیں تباہ

غیرموسمی بارش اور ژالہ باری سے تیار فصلیں تباہ

آم کے باغات کو زبردست نقصان ، کلکٹر نظام آباد کا دورہ ، جنگی خطوط پر راحت کاری کا تیقن

نظام آباد۔16 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کل رات اچانک غیر موسمی بارش کی وجہ سے آم اور دیگر فصل کو نقصان ہونے کی وجہ سے آم ، دھان ، ہلدی و دیگر فصلوں کو زبردست نقصان ہوا ہے ضلع نظام آباد کے نوی پیٹ منڈل کے جنا پلی ، سران پلی ، نالیشور ، نندگائوا، لنگا پورکے دیہاتوں میں ژالہ باری کی وجہ سے دھان اور آم ، مکئی کی فصل کو نقصان ہوا ہے ۔ اس کے علاوہ آرمور منڈل کے ویلمال ، نندی پیٹ منڈل کے لکم پلی کے علاقہ میں بھی فصل کو زبردست نقصان ہونے کے علاوہ برقی تار بھی ٹوٹ کر برقی کی سربراہی میں خلل پیدا ہوا ہے اس بات کی اطلاع ملنے پر ریاستی وزیر پوچارام سرینواس ریڈی نے بھی کسانوں کے ساتھ مکمل انصاف کرنے اور امداد کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ۔ ضلع کلکٹر ڈاکٹر یوگیتارانا نندی پیٹ منڈل لنکم پلی کا تفصیلی دورہ کیا۔ ضلع کلکٹر نے نندی پیٹ ، ماکلور منڈلوں میں ژالہ باری کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا انہوں نے نوی پیٹ پہنچ کر مکئی اور آم ، دھان کی فصلوں کا جوائنٹ کلکٹرکے ہمراہ نقصانات کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے موڑتاڑ منڈل کے پالم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ موڑتاڑ منڈل میں کسان قبل ازیں بنڈ پلانٹیشن کیا تھا غیر موسمی بارش سے فصل کو نقصان نہیں ہوا تھا لہذا بنڈ پلانٹیشن کرنے کی خواہش کی ۔ انہوں نے کسانوں کو تسلی دلاتے ہوئے کہا کہ حکومت کو تفصیلی رپورٹ روانہ کی جائے گی اور حکومت کی جانب سے معاوضہ بھی دیا جائیگا ماکلور منڈل کے چکلی میں دھان کی فصل اور کتہ پلی میں بھی دورہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ژالہ باری کی وجہ سے ضلع نظام آباد کے ماکلور ، نندی پیٹ کے جملہ 23 دیہاتوں میں مختلف فصلوں کو نقصان ہوا ہے محکمہ زراعت اور ریونیو کے ذریعہ سروے کراتے ہوئے حکومت کو رپورٹ کی جائے گی ۔ نوی پیٹ منڈل کے 10 دیہاتوں میں ، ماکلور منڈل کے 11، نندی پیٹ منڈل کے 2 دیہاتوں میں نقصان ہوا ہے جبکہ ماکلور منڈل کے 40 مکانات جزوی طور پر نقصان ہوا ہے اور 3 مکانات مکمل طورپر نقصان ہوئے ہیں جن افراد کے امکنہ جات کو نقصان ہوا ہے اس کیلئے معاوضہ دیا جائیگا ۔ ہنگامی صورتحال میں امداد کیلئے تحصیلدار کو امداد فراہم کرنے کی ہدایت دی اور فصلوں کا نقصان ہونے والے افراد کو بنڈ پلانٹیشن انجام دینے کیلئے ترغیب دینے کی ہدایت دی ۔ ہریتا ہرم کے تحت بنڈ پلانٹیشن بڑے پیمانے پر انجام دینے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت دی ۔ ضلع کلکٹر نے فصلوں کے نقصانات کی امداد کا ذکر کرتے ہوئے ایک ایکر تا پانچ ایکر پر نقصان ہونے والے کسانوں کی سرمایہ کاری کا تخمینہ کرتے ہوئے 15 د ن میں معاوضہ کی ادائیگی کیلئے اقدامات کئے جائیں گے ۔ اس خصوص میں زرعی عہدیداروں کو ہدایت دیتے ہوئے جنگی خطوط پر اقدامات کرنے کی ہدایت دی ۔ اس موقع پر جوائنٹ کلکٹر رویندرریڈی ، محکمہ زراعت کے عہدیدار بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT